صدر مائیکل سلیمان نےجو برازیل کے دورےپرہیں کہا کہ لبنان جنگ پسند نہیں ہے لیکن صہیونی ریاست کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتاہے ۔ صدر سلیمان نے کہا کہ صہیونی ریاست، ایران شام اور لبنان کو دھمکیاں دیکر اپنے داخلی بحرانوں سے نکلنے کی کوشش کررہی ہے ۔ صدر مائیکل سلیمان نے ایک بارپھر شام کی جانب سے حزب اللہ کو اسکڈ میزايل دیئے جانے کے الزام کی تردید کی۔ قابل ذکر ہے کہ صہیونی ریاست اور امریکہ پروپگينڈا کر رہے ہیں کہ شام نے حزب اللہ کو اسکڈ میزائل دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110